دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
Web Desk
9 November 2026
برطانیہ کی ڈربی یونیورسٹی سے منسلک معروف ارضیات داں ڈاکٹر جارڈن فیتھیان اور ان کی ٹیم نے اپنی جدید تحقیق کی بنیاد پر یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ شمالی امریکہ اور یوریشیا (یورپ و روس) ارضیاتی لحاظ سے اب بھی ایک ہی براعظم کا حصہ ہیں۔ محققین نے بحرِ اوقیانوس کے نیچے گرین لینڈ سے آئس لینڈ اور اسکاٹ لینڈ تک پھیلے 2,000 کلومیٹر طویل زیرِ آب پہاڑی سلسلے کا تفصیلی معائنہ کیا جو شمالی امریکی اور یورشیائی پلیٹوں کے درمیان واقع ہے۔ قائم شدہ سائنسی نظریے کے مطابق یہ دونوں ٹیکٹونک پلیٹیں سوا 5 کروڑ سال قبل الگ ہو گئی تھیں، تاہم نئی دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ اس زیرِ آب پہاڑی سلسلے میں کئی مقامات پر دونوں پلیٹیں اب بھی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ جغرافیائی حد بندیوں کے باوجود ارضیاتی ساخت کے اعتبار سے یہ دونوں خطے 20 سے 25 کروڑ سال قبل موجود ‘پانگیا’ (Pangea) نامی قدیم سپر براعظم کی مانند آج بھی آپس میں منسلک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026