شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
Web Desk
7 November 2026
متحدہ عرب امارات میں جاری 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں جرمنی کے شہر برلن سے آنے والے منفرد فنکارانہ شو ’’ووڈی دی واکنگ ٹری‘‘ (Woody the Walking Tree) نے بچوں اور بڑوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
شارجہ بک اتھارٹی (SBA) کے مطابق، یہ شو زندہ مجسموں کے فن پر مبنی ہے جس میں ایک فنکار درخت کا روپ دھار کر شروعات میں ساکت رہتا ہے اور پھر اچانک میلے کی راہداریوں میں گھومنا شروع کر دیتا ہے۔ بظاہر عام دکھائی دینے والے اس چلتے پھرتے درخت، اس پر لگے رنگ برنگے پھولوں، پرندوں اور دلچسپ آوازوں نے زائرین کو حیران و مسرور کر دیا۔ بچے اس منفرد کردار کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوا رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق اس شو کا مقصد محض تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ فن اور تخیل کے امتزاج سے بچوں میں قدرتی ماحول، درختوں اور جانداروں کی اہمیت و محبت اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا، جہاں زائرین کے لیے علمی و ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026
شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ
3 November 2026