ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم
Web Desk
8 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف قانون کا غلط استعمال کرنے، ری پبلکن رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا شدید الزام عائد کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس طرزِ عمل کو اعلیٰ سطح کی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے محکمہ انصاف (DOJ) کو ان کے مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کا حکم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے اٹارنی جنرل اور دیگر عہدیداروں کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کی دھمکیوں کو بلاجواز قرار دیا اور سینیٹر ایلیسا سلاٹکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ری پبلکن ڈونرز اور نوجوانوں کو محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والوں کو اپنے اقدامات پر خود جوابدہ ہونا چاہیے اور سزائیں انہی افراد کو ملنی چاہیئں جو دوسروں کو غیر قانونی دھمکیاں دے رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
8 November 2026