LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی

Web Desk

4 November 2026

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک باز کے اڑنے سے قاصر ہونے کی ایسی عجیب و غریب اور دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے جس نے وائلڈ لائف ماہرین اور ڈاکٹروں کو بھی حیران و ششدر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ورجینیا کے شہر روانوک (Roanoke) میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے صحن میں ایک مادہ باز زمین پر ساکت بیٹھی نظر آئی، جو کئی بار کوشش کے باوجود پرواز کرنے میں بالکل ناکام رہی۔ خاتون کی اطلاع پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز (Wildlife Center) کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر باز کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی ایکسرے اور تفصیلی معائنے کے بعد ماہرین نے تصدیق کی کہ پرندے کے پروں، ہڈیوں یا آنکھوں میں کسی قسم کی چوٹ یا بیماری کا کوئی نشان نہیں ہے۔ مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ باز کا وزن غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اڑنے کے قابل نہیں رہی۔ ماہرین کے مطابق مادہ باز کا وزن تقریباً 2 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس نسل کے پرندوں کے اوسط وزن سے تقریباً ایک پاؤنڈ زیادہ ہے۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ یہ باز قریبی پڑوسی کی مرغیوں کا بلا ناغہ شکار کر کے مسلسل پیٹ بھرتی رہی تھی، جس سے جسمانی مشقت کے بغیر اس کے وزن میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ وائلڈ لائف ماہرین نے اب باز کو خصوصی ڈائیٹ پر رکھ دیا ہے تاکہ وزن کم ہونے پر اسے دوبارہ فضا میں آزاد کیا جا سکے۔