LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

Web Desk

8 November 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اسعد محمود کے گرد پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن سے متعلق کیسز میں قانونی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بارہا قانونی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اسعد محمود کو دانستہ ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دے دیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PNIL) اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ جاری انکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کر کے مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی تجویز دی ہے۔ حکام کے مطابق اسعد محمود کو 2 نومبر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم ان کی عدم پیشی پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اسعد محمود سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں