شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
Web Desk
8 November 2026
جنوبی امریکہ کے دورے کے دوسرے روز پوپ لیو نے یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو کے اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب کے دوران نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مستقل عزم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں اور اپنے خاندانوں کی بنیاد رکھیں۔ پوپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لاطینی امریکہ کو شرحِ پیدائش میں شدید کمی کا سامنا ہے، جہاں 1950ء کی دہائی میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد 6 تھی جو اب کم ہو کر محض 1.8 رہ گئی ہے۔ اس سے قبل یوروگوئے کی کیتھولک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت (AI) کے انسانوں پر ممکنہ اثرات سے بھی خبردار کیا اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ الگورتھم کے مقابلے میں انسانی اقدار اور شخصیت کو ترجیح دیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے
8 November 2026