وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
Web Desk
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے اور حکومت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق، آزادی اور زندگی کے ہر شعبے میں ان کے جائز حصے کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اقلیتی خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے خصوصی ’مینارٹی کارڈ‘ اور سیکیورٹی کے لیے ’مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن‘ قائم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، مریم نواز نے پنجاب کو پہلا سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے کا اعزاز ملنے اور زیرِ التوا ہندو میرج ایکٹ 2017ء کی منظوری دینے کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے دہرایا کہ پنجاب حکومت تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
8 November 2026
شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
8 November 2026