LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

Web Desk

8 November 2026

صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا ہے، جہاں عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فضا میں آلودگی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 292 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی تشویش ناک رہا، جہاں ننکانہ صاحب میں آلودگی کی سطح سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 تک جا پہنچی، جبکہ جھنگ میں 498، ملتان میں 382، سرگودھا میں 363، فیصل آباد میں 323 اور گوجرانوالہ میں 296 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 67 فیصد رہنے کے باعث اسموگ کا گھیراؤ برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت 16 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شدید آلودگی کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے، کھلی فضا میں ورزش نہ کرنے اور باہر نکلتے وقت ماسک لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔