وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
Web Desk
8 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کے موقع پر صدر الہام علیوف اور آذری عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 8 نومبر کو آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں کی جدوجہد کے بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، جو وہاں کے شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی آذربائیجان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کی مسلسل ترقی اور جنوبی قفقاز کے خطے میں پائیدار امن و مشترکہ خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026
شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
8 November 2026
صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن
8 November 2026
پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
8 November 2026
پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد
8 November 2026
شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت
8 November 2026