اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش، نام اور تصاویربھی شیئر کردیں
Web Desk
4 November 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکار عمر شہزاد نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ہمراہ دلکش تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ عمر شہزاد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام ’اسماعیل‘ رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس اعلان کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمر شہزاد نے فروری 2025ء میں سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے ایک باوقار تقریب میں شادی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
اداکارہ سارہ خان نے دوسری بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کو دکھا دیا
5 November 2026
مختصر لباس کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیں
5 November 2026
لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے: فہد مصطفیٰ
4 November 2026
شارجہ کتاب میلہ 2026، پاکستانی شیف عالمی پکوان، ثقافتی سرگرمیوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
4 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز کامیڈی ڈراما ’’انگلش اونلی‘‘ پیش
4 November 2026
شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ نے ریلیز سے پہلے 665 کروڑ روپے کما لیے
4 November 2026
سیالکوٹ حادثہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی
3 November 2026
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان
3 November 2026