وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار
Web Desk
5 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ‘پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام’ کا اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ 4 نومبر 2026 تک 28.6 ارب روپے کی پٹرولیم سبسڈی مستحقین تک پہنچائی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اس شفاف ٹیکنالوجی پر مبنی اسکیم کے تحت اب تک 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شہری رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں 1.5 کروڑ موٹر سائیکل مالکان اور 4 لاکھ 49 ہزار 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان شامل ہیں، جبکہ جاری کردہ 6 کروڑ 31 لاکھ ٹوکنز میں سے 5 کروڑ 94 لاکھ سے زائد ریڈییم کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرڈ شہریوں کو فیول فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کی اور وزارتِ آئی ٹی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026