امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
Web Desk
5 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر غالب رہے، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس کا اختتام 3366 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 75 ہزار 379 پوائنٹس کی بلند سطح پر ہوا۔ قبل ازیں، دن کے آغاز پر مارکیٹ میں شدید تیزی کے باعث انڈیکس 4500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس کی تاریخی سطح چھو گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز بھی 3994 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا؛ جہاں ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3 فیصد اور چین کے شینزن انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ ہوا، وہاں جنوبی کوریا کے کوسپی میں 5 فیصد، تائیوان کے ایس ای میں 3 فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.49 فیصد کی مندی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں 9600 روپے کا بڑا اضافہ، عالمی منڈی میں بھی نمایاں تیزی
5 November 2026
مریم نواز کی ڈی سیز کو ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 3 دن کی مہلت
5 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار
5 November 2026
گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
5 November 2026
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
5 November 2026
ملک میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
5 November 2026
تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
5 November 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب
5 November 2026