LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

جاپان میں سیاحوں کی انوکھی حرکت، ٹوکیو کی سڑکوں پر سینکڑوں لاوارث بیگز، جرمانوں کی تیاری

Web Desk

5 November 2026

جاپان میں بین الاقوامی زائرین کی ریکارڈ آمد کے بعد ہوائی اڈوں اور بڑے شہروں کی بلدیات کو سیاحوں کی جانب سے پرانے اور لاوارث بیگز چھوڑ جانے کی غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ ٹوکیو کے علاقے ‘توشیما’ سمیت ناریتا اور کانسائی ائیرپورٹس پر ہزاروں لاوارث بیگز جمع ہونے کے بعد مقامی حکام نے اپریل 2027 سے غیر قانونی طور پر بیگ پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے اور سخت قانونی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جاپانی کچرا تلفی قانون کے تحت غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے پر 5 سال تک قید یا 10 ملین ین (تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر) تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح جاپانی ین کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر نئی خریداری یا اضافی سامان کی فیس سے بچنے کے لیے پرانے سوئٹ کیس سڑکوں اور ہوٹلوں میں چھوڑ دیتے ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات اور انتظامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔