پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور لو پریشر سے شہری پریشان
Web Desk
5 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور لو پریشر کی شدید شکایات کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی، خصوصاً کھانا پکانے کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقوں شفیق آباد، بند روڈ، سمن آباد، شالیمار، باغبانپورہ، یتیم خانہ اور مزنگ سمیت کئی مقامات پر سُوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کو بغیر ناشتے کے اسکول جانا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے کے اوقات میں بھی گیس کا پریشر انتہائی کم یا صفر رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں جلانے جیسے مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی اور مناسب پریشر کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
راولپنڈی: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
5 November 2026
یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
5 November 2026
تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
5 November 2026
امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب
5 November 2026
ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار
5 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج
5 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
5 November 2026
مولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس
5 November 2026