مختصر لباس کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیں
Web Desk
5 November 2026
معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ متھیرا اپنے منفرد اور بولڈ لباس کے انتخاب کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانہ پر آگئی ہیں۔
شوبز انڈسٹری میں طویل عرصے سے متحرک متھیرا اپنے ماضی، ذاتی مسائل اور کاسمیٹک سرجریز و علاج سے متعلق ہمیشہ کھلے انداز میں بات کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے دورہٴ دبئی کی چند تازہ تصاویر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیں، جن میں وہ ماؤو (Mauve) رنگ کے ایک مختصر لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اسی رنگ کا ڈوپٹہ اور کیپ پہن کر سر تو ڈھانپ رکھا ہے، تاہم مختصر لباس کے باعث ان کی ٹانگیں نمایاں ہیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے ان کے اس انداز اور فیشن کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض نے طنزیہ تبصرے کیے کہ کیا وہ پاکستان سے اپنے پورے کپڑے لانا بھول گئی ہیں؟ ایک صارف نے مذہبی و اخلاقی حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سر ڈھانپ کر اس طرح کا لباس پہننا کسی بھی معاشرتی یا مذہبی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ تا حال تنقید کے اس نئے سلسلے پر متھیرا کی جانب سے کوئی باقاعدہ ردِعمل یا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے
14 November 2026
معروف اداکارہ موشومی چٹرجی کے شوہر اور فلم پروڈیوسر جیانتا مکھرجی انتقال کرگئے
14 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
13 November 2026
ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا
13 November 2026
رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع
13 November 2026
پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
13 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں عمان کا روایتی ’’رزفہ‘‘ رقص، خصوصی نظم پیش
12 November 2026
کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح
12 November 2026