انوشکا شرما تیسری بار ماں بننے والی ہیں
Web Desk
28 October 2026
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں تیسرے بچے کی آمد سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ کو اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ممبئی میں گلوکار کرشنا داس کے لائیو کیرتن کے دوران دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد صارفین نے انوشکا کے ممکّنہ حمل کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع کر دیے، تاہم جوڑے کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کے ہاں پہلے بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے موجود ہیں۔ اداکارہ جلد ہی اپنی فلم ’چکدا ایکسپریس‘ میں سابق کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
متعلقہ عنوانات
شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے پوسٹر پر تنقید، وجہ کیا ہے؟
28 October 2026
لاہور میں بچوں کی گائیکی نے نارویجن موسیقار کو جھومنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
28 October 2026
دبئی کے عالمی فیشن ریمپ پر پاکستانی روایتی ملبوسات کے رنگ نمایاں
27 October 2026
پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
27 October 2026
نماز کی پابندی نے زندگی بدل دی، ہمایوں سعید کا اہم انکشاف
27 October 2026
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026