LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف

Web Desk

27 October 2026

ورزش کو ہمیشہ سے ہی جسمانی اور قلبی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، تاہم برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ورزش نہ صرف دل کو مضبوط بناتی ہے بلکہ دل کے پٹھوں کی ساخت پر اس کے اثرات توقع سے کہیں زیادہ حیران کن ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق معتدل ایروبک ورزشیں (جیسے تیز چہل قدمی، دوڑنا، تیراکی اور سائیکل چلانا) کرنے سے دل کے ان پٹھوں کے خلیات کے اسٹرکچر میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں جو دل کی سرگرمیوں کو خودکار طور پر ریگولیٹ کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ مثبت تبدیلیاں دل کے دائیں اور بائیں دونوں حصوں میں یکساں نہیں بلکہ ڈرامائی حد تک مختلف ہوتی ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے 10 ہفتوں کے تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ ورزش کے نتیجے میں دل کے دائیں حصے میں متعلقہ خلیات کی تعداد بائیں جانب کے مقابلے میں چار گنا زیادہ پائی گئی۔ ماہرین کے مطابق اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ورزش دل کے پٹھوں پر یکساں اثر انداز ہونے کے بجائے دونوں اطراف میں مخصوص اور الگ الگ تبدیلیاں لاتی ہے، جو دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے ‘آٹونومک نیورو سائنس’ میں شائع ہوئے ہیں، جبکہ محققین اب ان نتائج کی انسانی جسم پر مکمل تصدیق کے لیے مزید طبی تجربات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔