LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان

Web Desk

27 October 2026

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری جبر، خوف و دہشت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے غیور عوام طویل عرصے سے ایک سخت فوجی محاصرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں تشدد، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے یہ غیر قانونی اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو خطے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر عمل درآمد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے اور اسے جواب دہ ٹھہرائے۔ ہائی کمشنر نے مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں برطانوی پارلیمنٹ اور حکومتی ایوانوں میں اجاگر کرنے پر برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہائی کمیشن کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین، لارڈ شفاق محمد، بیرونس نوشینہ مبارک، عدنان حسین، افضل خان اور ایوب خان نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانوی قانون سازوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر محض پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی دوطرفہ تنازع نہیں بلکہ ایک اہم بین الاقوامی مسئلہ ہے، اور عالمی برادری کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں فوری بند کرانے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ رائے شماری کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرے۔