معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز
Web Desk
27 October 2026
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے تاریخی سلسلے میں اسلام آباد میں باضابطہ طور پر ‘چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور’ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اس انفارمیشن کوریڈور کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا، معلومات کے دو طرفہ تبادلے کو بہتر بنانا اور غلط خبروں و گمراہ کن پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کوریڈور پاکستان اور چین کے عوام کے دل و دماغ جوڑنے کا ایک مضبوط پل ثابت ہوگا، جو میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دونوں قوموں کو مزید قریب لائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں پورا اتر کر آہنی بھائی چارے کی ایک منفرد مثال بن چکی ہے، جسے اب ڈیجیٹل ذرائع سے مزید وسعت دینی ہے۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم اقدام سے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور روایات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی، جبکہ یہ منصوبہ گمراہ کن معلومات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026