گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
Web Desk
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب نے متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) کے خطے میں بچوں کو انٹرنیٹ کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک بڑے علاقائی منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق، اس چار سالہ منصوبے کے تحت خطے کے نو ممالک میں 23 لاکھ سے زیادہ بچوں کو محفوظ انداز میں انٹرنیٹ استعمال کرنے، آن لائن دھوکہ دہی سے بچنے اور اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے گوگل کی فلاحی تنظیم ’گوگل ڈاٹ آرگ‘ نے علاقائی تعلیمی ادارے ’انجاز العرب‘ کو 24 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، مراکش اور تیونس سمیت نو ممالک شامل ہوں گے، جہاں 7 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے ممکنہ خطرات، ذمہ دارانہ آن لائن رویوں اور حفاظت کے بنیادی اصول سکھائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں دبئی کے السرکال ایونیو میں خاندانوں اور بچوں کے لیے دو روزہ خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں والدین کو یوٹیوب کڈز، فیملی لنک اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے طریقوں سے متعارف کرایا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل میڈیا اتھارٹی کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ والدین اور بچوں کے درمیان ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، تاکہ بچے مشکوک پیغامات، آن لائن فراڈ، غیر محفوظ لنکس اور ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال جیسے خطرات سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026