LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

Web Desk

27 October 2026

روس کے دارالحکومت ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (GECF) کا آٹھواں سربراہی اجلاس منعقد ہو چکا ہے، جس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔

کریملن کے مطابق ماسکو کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں عالمی گیس مارکیٹ کی موجودہ صورتحال، توانائی کی سلامتی، قدرتی گیس کی قیمتوں میں استحکام، بین الاقوامی تجارتی پابندیوں اور گیس پیدا کرنے والے ممالک کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر پوتن نے اجلاس کے مرکزی سیشن سے افتتاحی خطاب کیا، جس میں انہوں نے عالمی اقتصادی ترقی کے لیے قدرتی گیس کی بنیادی اہمیت، گیس کی صنعت کو درپیش جغرافیائی و سیاسی چیلنجز اور ان کے حل کے لیے روس کی ترجیحات کھل کر بیان کیں۔ اجلاس میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فلپ مشیلبیلا کے علاوہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، استوائی گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ نگیما مباسوگو، لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین محمد المنفی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی، جبکہ وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور الجزائر کی نمائندگی وزیراعظم نے کی۔

روسی حکام کے مطابق اجلاس کے موقع پر صدر پوتن نے متعدد غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ واضح رہے کہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کی اس تنظیم میں روس، ایران، قطر، الجزائر اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 مستقل رکن ممالک شامل ہیں، جن کے پاس دنیا کے قدرتی گیس کے ثابت شدہ ذخائر کا تقریباً 70 فیصد حصہ موجود ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ‘ماسکو اعلامیہ’ منظور کیا گیا، جس میں قدرتی گیس کی قابل اعتماد فراہمی، عالمی توانائی کی سلامتی، تجارتی راستوں میں تنوع اور قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو محدود کرنے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ ماسکو میں ہونے والا یہ آٹھواں سربراہی اجلاس اس تنظیم کی تاریخ میں روس کی میزبانی میں ہونے والا دوسرا اجلاس ہے، اس سے قبل روس نے 2013 میں دوسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی۔