ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
Web Desk
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب اس معاہدے کی توثیق کے آخری مرحلے کے لیے اسے ترک پارلیمنٹ میں بحث اور حتمی ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ترک نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے، بلکہ اس کی نوعیت اور اہداف مکمل طور پر دفاعی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کا اصل مقصد خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے نہ کہ خطے میں نئے عسکری یا سیاسی بلاکس کی تشکیل کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی کو مستحکم بنانے اور اجتماعی دفاع کو مؤثر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترک وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ خطے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اب بیرونی قوتوں پر انحصار کرنے کے بجائے خود خطے کے ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالنی چاہئے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر
27 October 2026