سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی
Web Desk
27 October 2026
سعودی عرب میں رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کو مؤخر کر دیا گیا ہے، اور اب یہ مقابلے آئندہ سال 28 مارچ سے 8 اپریل 2027 تک دارالحکومت ریاض میں ہوں گے۔
اولمپک کونسل آف ایشیا (OCA) اور مقامی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تاریخوں میں اس تبدیلی کا فیصلہ انتظامی اور لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام قومی اولمپک کمیٹیوں، متعلقہ اداروں اور شراکت داروں سے باہمی مشاورت کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا بنیادی مقصد بین الاقوامی کھیلوں کے کیلنڈر میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور زیادہ سے زیادہ اہل قومی اولمپک کمیٹیوں و کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلوں کی تیاریاں مکمل عزم اور طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہیں، جن میں ایشیا بھر سے 4500 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اگرچہ ٹورنامنٹ کی تاریخیں تبدیل کر دی گئی ہیں، تاہم کھیلوں کا سرکاری نام ’ریاض 2026‘ ہی برقرار رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ باوقار ایونٹ اولمپک کونسل آف ایشیا کے زیرِ اہتمام سعودی عرب کی تاریخ میں منعقد ہونے والا پہلا مختلف النوع (ملی جلی کھیلوں کا) سب سے بڑا مقابلہ ہوگا، جس سے ’سعودی ویژن 2030‘ کے اہداف کو آگے بڑھانے، کھیلوں میں عوامی دلچسپی بڑھانے، نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور مملکت کو عالمی کھیلوں کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھارنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026