LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور

Web Desk

27 October 2026

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی، آبنائے ہرمز کی حساس صورت حال اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ملکی پالیسی سازی کا ایک انتہائی اہم مرکز ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہر شعبے میں بروقت اور درست فیصلوں کے ساتھ ساتھ مناسب عملی اقدامات بھی کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ایران کی قومی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جبکہ مضبوط قومی مزاحمت کا سب سے بڑا نتیجہ دشمن کی مکمل مایوسی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جنگ کے باضابطہ خاتمے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے طے کردہ اور مقرر کردہ شرائط پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔