LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ

Web Desk

27 October 2026

اسلام آباد کے معروف پمز اسپتال میں بچوں کی اموات اور آتشزدگی کے افسوسناک واقعات کے معاملے پر سخت انکوائری کے بعد غفلت کے الزام میں سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 7 اعلیٰ افسران کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر سمیت ساتوں افسران پر اسپتال میں حفاظتی اقدامات، ہنگامی انتظامات اور فائر سیفٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد کرانے میں سنگین ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ان کے ماتحت افسران کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جولائی اور اگست کے دوران آتشزدگی کے مختلف واقعات پیش آئے، جبکہ جولائی 2026 میں ہاسٹل میں پیش آنے والے حادثے کی انکوائری میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں بھی غفلت برتی گئی۔

مقررہ ذمہ داریوں میں کوتاہی پر دیگر افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے؛ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ پر نرسنگ امور اور بنیادی ڈھانچے کی نگرانی میں ناکامی کا الزام ہے، جبکہ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل وارث علی رضا کے خلاف بند راستوں، ناقص وینٹیلیشن اور خراب آلات جیسے سنگین نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ہنگامی انخلا اور امدادی کارروائیوں میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر نوشیلا امجد، ڈاکٹر سعدیہ ریاض (رات کے اوقات میں عملے کی عدم دستیابی پر)، ڈاکٹر انیزہ جلیل اور ڈاکٹر نغم نواز (واقعے کے دوران ڈیوٹی اسٹیشن غیر حاضری پر) کو بھی چارج شیٹ کا سامنا ہے۔