LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

واٹس ایپ پر انسٹاگرام ریلز شیئر کرنا ہوگا آسان، نئے فیچر کی آزمائش

Web Desk

27 October 2026

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور شاندار فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین اب انسٹاگرام ریلز (Instagram Reels) کو براہِ راست واٹس ایپ چیٹ میں شیئر کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اٹیچمنٹ مینیو اور گیلری پکر کے لسٹ ویو کے اندر ریلز کا ایک نیا شارٹ کٹ شامل کیا جا رہا ہے۔ اس شارٹ کٹ پر کلک کرنے سے ایک نئی اسکرین کھلے گی، جہاں سے صارف اپنی پسند کی انسٹاگرام ریلز منتخب کرکے آسانی سے واٹس ایپ چیٹ میں بھیج سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ‘میٹا اکاؤنٹس سینٹر’ (Meta Accounts Center) کے ساتھ لنک ہو۔ اکاؤنٹ لنک نہ ہونے کی صورت میں میڈیا پکر کے ذریعے ریلز بھیجنے کی یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق میڈیا پکر میں تین مختلف ٹیبز موجود ہوں گے؛ ‘ریسنٹ’ (Recent) ٹیب میں حال ہی میں دیکھی گئی ریلز، ‘سیوڈ’ (Saved) ٹیب میں محفوظ کی گئی ویڈیوز، جبکہ ‘لائیکڈ’ (Liked) ٹیب میں پسند کی گئی ریلز دکھائی جائیں گی، جن میں سے کسی بھی ویڈیو کو براہِ راست چیٹ میں شیئر کیا جا سکے گا۔