سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
Web Desk
27 October 2026
سردیوں کی آمد کے ساتھ گیس کی طلب اور رسد میں بڑھتے ہوئے فرق کے باعث گھریلو صارفین کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے تحت 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گیس کی فراہمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ پٹرولیم نے گیس مینجمنٹ کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور جلد وزیراعظم کو حتمی پریزنٹیشن دی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت سوئی ناردرن (SNGPL) اور سوئی سدرن (SSGC) ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔ اس وقت سوئی ناردرن 487 ملین مکعب فٹ جبکہ سوئی سدرن 286 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس گھریلو صارفین کو فراہم کر رہی ہے، تاہم گیس فراہمی کے اس نئے شیڈول کی حتمی منظوری اور ایل پی جی کی قیمتوں کے ریگولیشن کا سرکاری اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن
27 October 2026
یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے
27 October 2026