واٹس ایپ کا ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کے نام سے نیا فلٹر متعارف
Web Desk
25 October 2026
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ (WhatsApp) نے اپنے صارفین کی سہولت اور روزمرہ استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ (Mentions and Replies) کے نام سے ایک نیا فلٹر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو ایسی تمام چیٹس تلاش کرنے میں آسانی ہوگی جن میں انہیں ٹیگ (Mentions) کیا گیا ہو یا ان کے بھیجے گئے پیغامات کا جواب (Replies) دیا گیا ہو۔
‘واٹس ایپ بیٹا انفو’ (WABetaInfo) کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.26.42.12 استعمال کرنے والے کچھ منتخب صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ فلٹر واٹس ایپ کی مین چیٹس ٹیب (Chats Tab) میں ہی دستیاب ہوگا، جہاں کلک کرنے پر صرف وہی گفتگو سامنے آئے گی جس میں صارف کا زکر یا جواب شامل ہو۔ اس فیچر سے خاص طور پر بڑی گروپ چیٹس اور کمیونٹیز کے ان صارفین کو بے حد فائدہ ہوگا جو زیادہ میسجز کی وجہ سے اہم سوالات یا جوابات دیکھنے سے محروم رہ جاتے تھے۔
اس فیچر کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ موبائل سے نوٹیفکیشنز کلئیر (Clear) کرنے کے بعد بھی متعلقہ چیٹس اس فلٹر کے اندر محفوظ رہیں گی۔ صارفین اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق سیٹنگز میں جا کر اس فلٹر کو بند کر سکتے ہیں یا اسے ‘مور’ (More) سیکشن میں منتقل کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ فیچر آزمائشی بنیادوں پر محدود بیٹا صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام عام صارفین کے لیے اس کی باقاعدہ دستیابی کی حتمی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026
یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک
25 October 2026
واٹس ایپ میں شیڈولڈ میسجنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز
25 October 2026
کراچی میں بچوں کی پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف: این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری
24 October 2026
ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل
24 October 2026
یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیں
23 October 2026
پرائیویسی خدشات کے بعد میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا اہم فیچر روک دیا
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026