مائیکرو سافٹ کی اخراجات پورے کرنے کیلئے 60 ہزار ملازموں کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش
Web Desk
27 October 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے اخراجات پورے کرنے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کے لیے اپنے 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے (Voluntary Separation) کی پیشکش کر دی ہے۔
کمپنی کے ذرائع کے مطابق یہ تعداد مائیکروسافٹ کی عالمی افرادی قوت کے ایک چوتھائی سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اس خصوصی پروگرام کے تحت امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور بھارت میں منتخب شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل ملازمین باعزت طریقے سے ادارے سے علیحدگی اختیار کر سکیں گے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو معاونت فراہم کرتے ہوئے ایک نیا پیشہ ورانہ راستہ اپنانے کا موقع دینا ہے، جبکہ اس سے ادارے کو بدلتی ہوئی کاروباری ضروریات اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی افرادی قوت کو منظم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ مائیکروسافٹ سمیت دنیا کی تمام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز اور جدید ترین چپس پر اربوں ڈالر جھونک رہی ہیں، تاہم اس بھاری سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر سرمایہ کاروں کی گہری نظریں مرکوز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026