واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری
Web Desk
26 October 2026
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ اور ای میل کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سرکاری حکام اور حساس معلومات رکھنے والے افراد کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور سرکاری محکموں کی نقالی کر کے ٹارگٹڈ فشنگ، ریموٹ کنٹرول میلویئر اور جعلی سرکاری دستاویزات کے ذریعے ونڈوز سسٹمز کو متاثر کر کے پاس ورڈز اور اہم ڈیٹا چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سائبر حکام نے حساس معلومات رکھنے والے افسران کو ونڈوز کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ویب کے استعمال سے گریز، غیر مصدقہ لنکس یا فائلوں کو نہ کھولنے، اور ٹو سٹیپ ویریفکیشن فعال رکھنے کی سفارش کی ہے۔ علاوہ ازیں، مشکوک سیشنز فوری ختم کرنے اور متاثرہ ڈیوائسز کو نیٹ ورک سے الگ کر کے سسٹم لاگز محفوظ بنانے کی سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مائیکرو سافٹ کی اخراجات پورے کرنے کیلئے 60 ہزار ملازموں کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش
27 October 2026
واٹس ایپ پر انسٹاگرام ریلز شیئر کرنا ہوگا آسان، نئے فیچر کی آزمائش
27 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور
25 October 2026
واٹس ایپ کا ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کے نام سے نیا فلٹر متعارف
25 October 2026
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026
یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک
25 October 2026
واٹس ایپ میں شیڈولڈ میسجنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز
25 October 2026