یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے
Web Desk
27 October 2026
یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد النزیلی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید نوعیت کے 1,276 حملے کیے گئے ہیں، جن میں حوثی ملیشیا کے 382 کمانڈروں اور اہلکاروں کو براہِ راست ہدف بنایا گیا۔
یمنی افواج کے ترجمان کے مطابق اس بڑی کارروائی کے دوران ایک بکتر بند گاڑی سمیت حوثیوں کی 141 گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ حملوں میں حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، دفاعی تنصیبات اور عسکری کمک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تعز شہر میں متعدد اسٹریٹیجک پہاڑیوں اور اہم مقامات پر اپنی پوزیشنز کو مزید مضبوط بنا لیا گیا ہے، اس وقت تعز، الجوف، مارب اور البیضا کے محاذوں پر کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں، اور المخا شہر میں حوثیوں کے ایک اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو بھی خاکستر کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کی جانب سے مشرقی ریجن کی طرف داغے گئے میزائل فضا میں ہی ناکام بناتے ہوئے تباہ کر دیے ہیں۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حوثیوں نے مشرقی ریجن کی سمت تین بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جنہیں بروقت دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں عارضی طور پر خطرے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جسے بعد میں حالات معمول پر آنے پر واپس لے لیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026