LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

واٹس ایپ میں شیڈولڈ میسجنگ فیچر کی آزمائش کا آغاز

Web Desk

25 October 2026

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ (WhatsApp) نے آئی فون (iOS) اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے طویل عرصے سے منتظر شیڈولڈ میسجنگ (Scheduled Messaging) فیچر کی آزمائش باقاعدہ شروع کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی کی نمائندہ ویب سائٹ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کے مطابق، اس نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور ویب لنکس کو پہلے سے مقررہ وقت پر خودکار طور پر بھیجنے کے لیے شیڈول کر سکیں گے۔ صارفین کے پاس پیغام بھیجنے کے لیے 10 منٹ سے لے کر 2 ہفتے تک کی تاریخ اور وقت منتخب کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی بنیادوں پر منتخب بیٹا ٹیسٹرز (Beta Testers) کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کے تمام عام صارفین کے لیے باضابطہ اجرا کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔