LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ امریکی صدر کا انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان اردن کی جنوبی شام میں مبینہ دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق شام میں دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت یوکرین کو روسی حملوں سے دفاع کیلئے اہم امریکی میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا

ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ

Web Desk

27 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایسے جدید میزائل تیار کر لیے ہیں جو یورپ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر اہم شہروں کو بھی اپنے نشانے پر لے سکتے ہیں۔

ریاست مسیسیپی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ خود شروع نہیں کی تھی بلکہ یہ اقدام تہران کی جانب سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے اس فوجی کارروائی کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ اس تنازع کے باعث تیل کی قیمتیں اس سے کہیں زیادہ بڑھ جائیں گی، تاہم تیل کی قیمتیں اب توقع کے برعکس کم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور یہ کارروائی بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔ جنگ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ انتظامی طریقہ کار کبھی پسند نہیں آیا اور جنگ بندی کی کوششیں محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئیں۔

امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سخت امریکی بحری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے اور واشنگٹن کی یہ عسکری کارروائی ناگزیر تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا خاتمہ کیا تھا، اور اس وقت آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ علاوہ ازیں، خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں انتخابی دھاندلی یا ووٹر فراڈ کی درست نشاندہی کرنے اور اس کے نتیجے میں سزا دلانے والے شخص کو 10 لاکھ ڈالر (1 ملین ڈالر) انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف آٹھ روز باقی رہ گئے ہیں اور تین کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔