امریکا: سالگرہ کے پیسوں سے لاٹری خریدنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا
Web Desk
25 October 2026
امریکی ریاست مشی گن میں ایک خاتون کی سالگرہ کا تحفہ ان کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن گیا، جہاں انہوں نے آن لائن لاٹری میں ڈیڑھ لاکھ (150,000) ڈالر کا بمپر انعام جیت لیا۔
اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون نے ‘مشی گن لاٹری’ کے حکام کو بتایا کہ ان کی سالگرہ سے چند روز قبل ان کی خالہ نے انہیں مبارکباد کے ایک کارڈ کے ساتھ کچھ رقم تحفے میں بھیجی تھی۔ خاتون نے اس رقم کو ضائع کرنے کے بجائے آن لائن گیم کارڈ خریدنے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کے مطابق وہ ’لکی کوائنز ڈسکو پگ‘ (Lucky Coins Disco Pig) نامی آن لائن گیم کھیل رہی تھیں اور انہوں نے 20 ڈالر کی لاٹری پر قسمت آزمائی کی۔ گیم کے اختتام پر جب اسکرین پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا پیغام نمودار ہوا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا اور انہوں نے سوچا کہ یہ شاید کوئی خواب یا غلط فہمی ہے۔ بعد ازاں لاٹری حکام نے اس بڑی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
متعلقہ عنوانات
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
26 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
22 October 2026
سانگھڑ میں کتے بھی پیچھے رہ گئے، انسان نے 4 افراد کو کاٹ لیا
22 October 2026
شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کی شرارتیں، مسافروں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
22 October 2026
2045 تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہوں گے: جیف بیزوس کی پیش گوئی
21 October 2026
امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، 3 ایلیئنز ہلاک
21 October 2026