گھنی مونچھوں والے نومولود کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا
Web Desk
26 October 2026
سوشل میڈیا پر گھنی اور سیاہ مونچھوں والے ایک نومولود بچے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید حیرت اور تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق ایکواڈور سے وائرل ہونے والی اس عجیب و غریب ویڈیو میں پیدا ہونے والے بچے کے اوپری ہونٹ پر واضح اور گھنے سیاہ بال دکھائی دے رہے ہیں۔ بچے کی اس غیر معمولی اور منفرد شکل و صورت نے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “بچے نے کنڈرگارٹن جانے کے بجائے سیدھا درمیانی عمر کے بحران (Midlife Crisis) میں قدم رکھ دیا ہے”، جبکہ ایک اور صارف نے مذاقاً کہا کہ “یہ بچہ پہلے سے ہی تین بچوں اور دو گھروں کے قرضوں کے ساتھ ریٹائر ہو کر پیدا ہوا ہے”۔ انٹرنیٹ صارفین نے بچے کی تصاویر پر ایڈیٹنگ کر کے مختلف مزاحیہ روپ بھی تیار کیے، جن میں اسے فوجی وردی میں ‘سپریم لیڈر’ کی تختی کے ساتھ، سگار پیتے ہوئے کاروباری لباس میں اور قدیم جنگجو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026