LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش ورلڈ بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام کی تعریف، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت

بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار

Web Desk

22 October 2026

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چنئی میں انتقال کر گئے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے، گلوکارہ انورادھا سری رام، چنمئی، سجاتھا موہن اور اداکار سرتھ کمار سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کرشناراج نے اپنے کیریئر کے دوران 300 سے زائد یادگار گیت ریکارڈ کرائے، خصوصاً 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں معروف موسیقار دیوا کے ساتھ ان کی جوڑی انتہائی مقبول رہی۔ 1997 کی ہٹ فلم ’’پورکالم‘‘ کا ان کا گیت ’’تھنجاوورو مانو ایڈتھو‘‘ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، جو سنگاپور کے سابق صدر ایس آر ناتھن کی آخری خواہش پر ان کی آخری رسومات کے موقع پر بھی بجایا گیا تھا۔