LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی سالانہ مالی رپورٹ جاری لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن کے پی کے میں گورنر راج کا فیصلہ غلط، ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے،علامہ ناصر عباس وفاق نے کے پی کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی: فیصل کنڈی

تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی

Web Desk

23 October 2026

تائیوان میں شدید سمندری طوفان ’چمپی‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 171 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کا سب سے زیادہ اثر شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز تک 90 سینٹی میٹر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ طوفانی خطرے کے پیش نظر حکام نے ساحلی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے ہیں اور شہریوں کو ساحلی و پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دوسری جانب جاپان کے اوکیناوا جزائر بھی طوفان کی زد میں آئے ہیں جہاں شدید ہواؤں اور بارش کے باعث تقریباً 8 ہزار 400 گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔