وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
Web Desk
23 October 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں معاشی استحکام، ساختی اصلاحات اور سرمایہ کاری پر مبنی پائیدار ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک کے نمائندے سندیپ مہاجن نے پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی اور علاقائی بحران سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر کے عالمی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے، اور حکومت کی ترجیح موجودہ معاشی استحکام کو سرمایہ کاری اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی میں تبدیل کرنا ہے۔ ملاقات میں نجکاری، ضابطہ جاتی اصلاحات اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جانبین نے پائیدار معاشی اصلاحات اور روزگار کے مواقع کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026
پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
23 October 2026