اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
Web Desk
23 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر (آر فور) سمیت فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اس اہم اجلاس میں خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال اور اس کے سماجی و معاشی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصبوں کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ثالثی کے لیے جاری پاکستانی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی روابط کو مزید فعال بنانے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی
23 October 2026
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 October 2026
شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
23 October 2026
کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد
23 October 2026
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
ورلڈ بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام کی تعریف، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ
23 October 2026