اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
23 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آر فور (R4) وزارتی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی، کاروباری، زرعی، ادویہ سازی اور رابطہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ قابلِ تجدید توانائی اور دفاعی شعبوں میں شراکت داری تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سمیت عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل سفارت کاری اور آر فور فریم ورک کے تحت قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
23 October 2026
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا دعویٰ، یوکرین میں سٹارلنک کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی
23 October 2026
شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
23 October 2026
کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد
23 October 2026
پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش
23 October 2026
ورلڈ بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام کی تعریف، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ
23 October 2026