چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
Web Desk
22 October 2026
مصنوعی ذہانت کے معروف پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب حساس اور ذاتی نوعیت کی گفتگو کو پن کوڈ یا بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے لاک (Lock) کیا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا پرائیویسی فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے اسمارٹ فونز یا لیپ ٹاپس دیگر اہل خانہ و دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین اپنی کسی بھی چیٹ کو 4 ہندسوں کے پن کوڈ (PIN)، فیس آئی ڈی (Face ID)، یا ٹچ آئی ڈی (Touch ID) سے محفوظ بنا سکیں گے، جو کہ واٹس ایپ کے معروف ‘چیٹ لاک’ فیچر سے ملتا جلتا ہے۔
کسی بھی گفتگو کو لاک کرنے کے بعد وہ عام چیٹ ہسٹری، پن کی گئی چیٹس یا سرچ کے نتائج میں نظر نہیں آئے گی، بلکہ اسے پراجیکٹس سیکشن میں موجود ‘لاکڈ چیٹس’ (Locked Chats) کے مخصوص فولڈر میں پن یا بائیومیٹرک دے کر ہی کھولا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں پہلے سے ‘عارضی چیٹس’ (Temporary Chats) کا اپشن موجود ہے جس میں ہسٹری سیو نہیں ہوتی، تاہم ‘لاک چیٹس’ کا مقصد اپنی اہم اور حساس ہسٹری کو محفوظ رکھتے ہوئے اس تک کسی دوسرے شخص کی رسائی کو روکنا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے اور اسے فری، گو، پلس، پرو، بزنس، اور انٹرپرائز صارفین کو مرحلہ وار فراہم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پرائیویسی خدشات کے بعد میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا اہم فیچر روک دیا
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے ہارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان
22 October 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب آواز والے سٹیکرز بھی بھیجے جائیں گے
21 October 2026
جاپان نے پائلٹ کے بغیر مریخ کی جانب خلائی جہاز روانہ کردیا
21 October 2026
این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 35 ارب روپے کے آن لائن فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
20 October 2026
وفاقی وزارتِ تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، مفت پریمیم سبسکرپشنز کا اعلان
19 October 2026
جی میل میں ایک کارآمد فیچر کا اضافہ
19 October 2026