LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پٹرول ایک روپے 60 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل مہنگا ہو گیا کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی 50 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق 160 ارب روپے فراہم کرے گا:شہباز شریف

اے آئی پر بڑھتا انحصار، برطانیہ کے ہارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

Web Desk

22 October 2026

برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ بارکلے بینک نے اخراجات میں کمی اور مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال بڑھانے کے لیے 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق یہ فیصلہ تین سالہ اخراجات میں کٹوتی کی مہم اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کا حصہ ہے، جس کے تحت عالمی سطح پر افرادی قوت میں 5 فیصد کمی لائی جائے گی۔ ختم کی جانے والی 60 فیصد ملازمتوں کا تعلق اسسٹنس و معاون شعبوں سے ہے جہاں اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت کام کی رفتار بہتر ہوئی ہے۔ اب تک ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ بقایا 4 ہزار ملازمتیں رواں سال کے آخر تک ختم کی جائیں گی۔ حیران کن طور پر یہ اعلان مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کے منافع میں 13 فیصد اضافے کے باوجود سامنے آیا ہے۔