LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ

نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خاندانی ذرائع نے خوشخبری سنادی

Web Desk

9 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نیلم منیر اور ان کے شوہر محمد راشد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاندانی ذرائع اور شوہر کے قریبی دوست احباب نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر مبارکباد کے پیغامات شیئر کرتے ہوئے نومولود کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ نیلم منیر نے نومبر 2024ء میں دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ مستقل طور پر دبئی منتقل ہو گئی تھیں اور انہوں نے ڈراما انڈسٹری سے عارضی فاصلہ اختیار کر لیا تھا۔

حالیہ عرصے میں دبئی میں بعض عوامی مصروفیات کے دوران اداکارہ کا بے بی بمپ بھی دیکھا گیا تھا، تاہم انہوں نے ذاتی زندگی کو راز رکھتے ہوئے حمل کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی۔ اب محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے۔ خبر عام ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداح اداکارہ کی جانب سے بیٹے کی پہلی جھلک اور باضابطہ بیان کے منتظر ہیں۔