LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ

’آپ کا کیمرا، آپ کا سرکس‘ شان شاہد کا ٹک ٹاکرز کی شوبز میں آمد پر سخت ردعمل

Web Desk

7 October 2026

نامور پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور مصنف شان شاہد نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مین اسٹریم شوبز انڈسٹری میں آمد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ملنے والی عارضی اور فوری شہرت کسی پائیدار فنّی کیریئر کی ضامن نہیں ہو سکتی۔ دنیا ڈیجیٹل کے معروف پروگرام ’دی اینکر مین‘ میں علی سہیل کو دیے گئے خصوصی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری کے بدلتے رجحانات اور ٹک ٹاکرز و یوٹیوبرز کو کاسٹ کیے جانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی کاسٹنگ یا پیشہ ورانہ فیصلوں کا تعین تو نہیں کر سکتے کیونکہ ہر پروڈیوسر اور اداکار کو اپنے فیصلوں کا حق حاصل ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اداکاری ایک مستقل مزاجی اور محنت طلب فن ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا محض آن لائن فارمیٹ میں وائرل ہونا اور فالوورز کا ہونا اداکاری کی بنیاد بن سکتا ہے؟ انہوں نے نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی عارضی شہرت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے فن کو سیکھنے اور محنت پر توجہ دیں۔