LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ

برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ

Web Desk

9 October 2026

برطانوی دفتر خارجہ (FCDO) نے کشیدہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی صوبوں عسیر، نجران، جیزان اور طائف شہر بمعہ اس کے ایئرپورٹ کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی حکام نے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے اندر واقع کسی بھی علاقے میں جانے سے مکمل طور پر گریز کریں۔

برطانوی دفتر خارجہ کا یہ الرٹ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے دعوے اور اس کے نتیجے میں متعدد ایئرلائنز کا آپریشن معطل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کی فضائی حدود میں بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کر کے تباہ کیا گیا، تاہم میزائل کا جلتا ہوا ملبہ رہائشی علاقے میں گرنے سے بچوں کی ایک نرسری اور ایک میڈیکل کمپلیکس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔