LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

مسٹر بین 40 سال بعد سٹیج پر واپسی کیلئے تیار

Web Desk

8 October 2026

مسٹر بین’ (Mr. Bean) کے عالمی شہرت یافتہ کردار سے دنیا بھر میں لاکھوں دل جیتنے والے معروف برطانوی کامیڈین و اداکار روون اٹکنسن (Rowan Atkinson) تقریباً 40 سال کی طویل مدت کے بعد ایک بار پھر ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 71 سالہ اداکار اگلے برس لندن کے تاریخی گیلیان لین تھیٹر (Gillian Lynne Theatre) میں ایک خصوصی کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی پرفارمنس دیں گے۔

اس منفرد اور سنسنی خیز اسٹیج پروڈکشن کے لیے روون اٹکنسن اپنی مشہور زمانہ مزاحیہ سیریز ‘بلیک ایڈر’ (Blackadder) کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن کے ساتھ ایک بار پھر یکجا ہوئے ہیں، جبکہ شو کی موسیقی ہاورڈ گوڈال ترتیب دیں گے۔ یہ شو 8 فروری سے 13 مارچ تک جاری رہے گا جس کے دوران روون اٹکنسن محض 30 محدود پرفارمنسز دیں گے۔ چار دہائیوں بعد اپنے پسندیدہ مزاحیہ اداکار کی لائیو اسٹیج پر واپسی کے اس اعلان نے دنیا بھر کے مداحوں اور شو بز حلقوں میں شدید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔