حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
Web Desk
9 October 2026
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے دعوے اور دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے ہونے والے شدید دھماکوں کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے سعودی دارالحکومت کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل یا منسوخ کر دی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا، انڈیگو اور لفتھانسا (Lufthansa) سمیت مختلف ایئر لائنز نے سیکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ تک ریاض کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
دارالحکومت میں کشیدہ سیکیورٹی حالات کے پیشِ نظر مختلف سفارت خانوں، بین الاقوامی مشنز اور تعلیمی اداروں نے اپنے عملے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ریاض میں مقیم سفارت کاروں اور مقامی شہریوں نے شہر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی، جس کے فوراً بعد سفارتی عملے کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور عمارتوں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اگرچہ ایئرپورٹ پر دھماکوں اور ڈسٹربنس کی اطلاعات ہیں، تاہم سعودی حکام نے ابھی تک ماضی کی طرح پیغامات یا عام انتباہی الرٹ جاری نہیں کیے، جس سے صورتحال پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026