یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ
Web Desk
9 October 2026
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر کی کارروائیوں کے دوران روس کے 21 مختلف علاقوں، کریمیا اور بحیرہ اسود کی فضائی حددود میں یوکرین کے 399 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ تاہم، ڈرونز کے ملبے اور حملوں کے نتیجے میں ریازان ریجن کے شہر ساسوو میں روسی ٹیکنالوجی کمپنی “یانڈیکس” (Yandex) کے ڈیٹا سینٹر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے کلاؤڈ انفراسٹرکچر متاثر ہوا اور کمپنی کی سروسز معطل کرنا پڑیں۔
یانڈیکس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ڈیٹا کا بوجھ متبادل زونز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ڈرون حملوں کے باعث متعدد علاقوں میں صنعتی تنصیبات، رہائشی عمارتوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کریمیا کے مختلف حصوں میں برقی رو معطل ہو گئی۔ حملوں کے دوران ڈونیٹسک اور دیگر سرحدی علاقوں میں مسافر بسیں متاثر ہوئیں اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
9 October 2026
برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار
9 October 2026
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے
9 October 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
9 October 2026
حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل
9 October 2026
یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
9 October 2026
امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام
9 October 2026