LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک

امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے

Web Desk

9 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندوں اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی میامی میں یوکرینی اعلیٰ سطحی وفد سے اہم اور سٹریٹجک مذاکرات کی نشست متوقع ہے، جس کا بنیادی مقصد روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نیا مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل (NSC) اور امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ دوسری جانب یوکرین کی نمائندگی چیف آف اسٹاف کیریلو بودانوف، وزیرِ دفاع رستم عمروف، اور سینئر مذاکرات کار ڈیوڈ اراکامی پر مشتمل بااختیار وفد کرے گا۔

واشنگٹن انتظامیہ نے ان اہم مشاورتوں کے لیے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے قومی سلامتی کے مشیروں کے علاوہ نیٹو (NATO) اور یورپی یونین کے سینئر نمائندوں کو بھی باضابطہ دعوت دی ہے۔ ان مذاکرات میں یوکرین کے لیے مستقبل کی ٹھوس سیکیورٹی ضمانتوں، جنگ کے بعد معاشی و اقتصادی بحالی کے منصوبوں اور تنازع کے سفارتی حل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنگ کو ایک خطرناک تعطل قرار دیا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد براہِ راست ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی نیت ظاہر کی ہے