LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ ای میل کے ذریعے مذاق میں طلاق دینا مہنگا پڑ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا مؤقف مسترد کر دیا روسی صدر ولادیمیر پوتن دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے: وزارت اطلاعات فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل گوادر پورٹ سے زمینی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی لانگ مارچ سے خیبرپختونخوا کے عوام مشکلات کا شکار ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

کینسر کے باعث اداکارہ طاہرہ ہاشمی کسمپرسی کا شکار، حکومت سے مدد کی اپیل

Web Desk

8 October 2026

فلم اور اسٹیج کی دنیا میں اپنی شاندار اور منفرد اداکاری سے الگ پہچان بنانے والی سینئر اداکارہ طاہرہ ہاشمی آج کینسر جیسے موذی مرض، شدید غربت اور بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ مستانہ، البیلا، ببو برال اور سہیل احمد جیسے عظیم اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والی فنکارہ کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ دو وقت کی روٹی اور چھت کا نظام چلانا بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

اداکارہ کا اکلوتا بیٹا بھی معذوری کے باعث اپنی بیمار ماں کی کفالت اور دیکھ بھال سے قاصر ہے۔ گھر میں کوئی دوسرا کمانے والا فرد نہ ہونے کے باعث علاج معالجے کے تمام اخراجات بند ہو چکے ہیں۔ کسمپرسی اور بے سہارا زندگی گزارنے پر مجبور طاہرہ ہاشمی نے پنجاب حکومت، شوبز انڈسٹری کی شخصیت اور مخیر حضرات سے فوری مالی و طبی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے اور حکومت ان کے علاج اور سرپرستی کا فوری انتظام کرے۔